لکھنئو : وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں کووڈ ویکسی نیشن کا معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں کووڈ ویکسی نیشن کا معائنہ کیا

لکھنؤ:22 جنوری (ایجنسی )اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا دورہ کر وہاں چل رہے کووڈ ویکسینیشن کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹیکہ کاری کے لئے کئے گئے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور ویکسی نیشن کے کام میں پیش رفت کی معلومات حاصل کیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب تک 63 افراد کوآج ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس پر آخری چوٹ مارنے ویکسی نیشن کا کام شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں کورونا ویکسینیشن کوحکومت ہند کے گائڈ لائن کے مطابق چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کے ذریعہ مقررہ اولیت کے ضمن میں کووڈ ویکسین ریاست میں سبھی کے لئے دستیاب ہوگی۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای واطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش ڈوبے ،ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ جناب ابھیشیک پرکاش سمیت دیگر سینئرافسران موجود تھے۔



