جرائم و حادثات

لکھنئو: پجاری کا کلہاڑی سے کاٹ کرقتل،چندہ ڈبہ بھی لوٹ کرلے گئے شرپسند


لکھنؤ: دارالحکومت لکھنؤ میں مجرمین نڈر ہیں۔ بدھ کی صبح یہاں بی کے ٹی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں نامعلوم قاتلوں نے ایک مندر کے پجاری کو لوٹ لیا اور مخالفت کرنے پرکلہاڑی سے اسے قتل کردیا۔ مندرکے قریب کھیت دیکھنے گئے ایک کسان نے سب سے پہلے بابا کو آوازلگائی۔ جب کوئی آواز نہیں آئی تو وہ مندر میں گیا اور دیکھا کہ بابا کی جھونپڑی میں بابا کا جسم خون میں لت پت ہے،جس سے اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے اس بارے میں گاؤں والوں کو آگاہ کیا۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر علاقائی افسر ہردیش کمار کتھیریا، انسپکٹر انچارج یوگیندر سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور تفتیش کی۔پولیس کو موقع سے ہی قتل میں استعمال ہونے والا کلہاڑی مل گیا ہے۔

فی الحال پولیس نے پجاری کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ قتل کے واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس مزید کاروائی کرنے میں مصروف ہے۔معلومات کے مطابق واقعہ بخشی کے تالاب پولیس اسٹیشن علاقے کا ہے۔ یہاں کٹھوارا اور شیوپوری بارڈر پر واقع قدیم رن بابا شیو مندر ہے۔ اس مندر کی دیکھ بھال 80 سالہ پجاری فقیر داس کرتے تھے۔ بابا فقیر داس اصل میں ضلع سلطان پور کے رہنے والے ہیں، وہ کئی سالوں سے شیو مندر میں پوجا اور دیکھ بھال کرتے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ بابا معمول کے مطابق منگل کی رات کھانا کھانے کے بعد مندر میں بنی اپنی جھونپڑی میں سو گئے تھے۔ رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے مندر میں دھاوا بول دیا۔ جب شرپسندوں نے مندر کو لوٹنا شروع کیا تو بابا نے اس کی مخالفت کی۔ احتجاج کرنے پر شرپسندوں نے قریب ہی رکھی کلہاڑی سے باباپرحملہ کردیا۔ سر میں کلہاڑی لگنے سے بابانے موقع پر ہی دم توڑدیا۔شرپسند مندر کا گھنٹہ ، عطیہ دان اور سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ وہیںپولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بتادیں کہ بخشی تالاب میں پجاری کو مارنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی پجاری کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button