بین ریاستی خبریں

لکھنئو : 24واں ’ہنر ہاٹ‘ لکھنؤ میں کل سے شروع ہوگا

متعددریاستوں سے فنکار اور دستکار شرکت کریں گے

لکھنئو :(ایجنسی)دستکاروں اور فنکاروں کی اندرون ملک تیار مصنوعات کو مارکٹ اور مواقع فراہم کرنے کے اپنے وسیع النظر سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے اقلیتی امور کی وزار ت22 جنوری سے 4فروری 2021 کے درمیان اترپردیش کے لکھنؤ میں اودھ شلپ گرام میں 24واں’’ ہنرہاٹ‘‘ منعقد کر رہی ہے۔ اس کا موضوع ’’ ووکل فار لوکل‘‘ ہوگا۔

ملک بھر سے 31 ریاستوں نیزمرکزکے زیر انتظام علاقوں کے فنکار اور دستکار اس میں شرکت کریں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 23 جنوری کو اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، اترپردیش کے نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما، کھادی اور گرام ادیوگ کے چیئرمین وی کے سکسینہ، اترپردیش کے مالیات کے وزیر سریش کھنہ، کھادی اور گرام ادیوگ نیز ایم ایس ایم ای کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ، شہری ترقیات کے وزیر آشوتشو ٹنڈن، شہری ہوابازی اور اقلیتی بہبود کے وزیر نند گوپال گپتا نندی، قانون اور انصاف کے وزیر برجیش پاٹھک، خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیرسواتی سنگھ، جل شکتی کے وزیر مملکت بندیو سنگھ اولاک اور مسلم وقف ، حج کے وزیر مملکت محسن رضابھی اس موقع پرموجودرہیں گے۔

لکھنؤ میں منعقدہ ’’ ہنرہاٹ‘‘ میں 31ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فنکار اور دستکار شرکت کریں گے۔ آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ کے تقریباََ 500 دستکار اور طباخی کے ماہرین لکھنؤمیں’’ ہنر ہاٹ‘‘ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے مخصوص دستی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کریں گے۔آنے والے دنو ں میں ’’ ہنر ہاٹ‘‘میسور، جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، نئی دہلی، رانچی، کوٹہ، سورت نیز احمد آباد، کوچی، پڈوچیری اور دیگر مقامات پرمنعقدکیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button