لکھنؤ:13 جنوری (ایجنسیز ) کسٹم کی ٹیم نے لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ایئر پورٹ پر جدہ سے اسمگلری کا سونا لیکرآرہے مسافر کو پکڑا ۔اس سے 10-41 لاکھ روپئے کا سونا بر آمد ہوا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نہارکا لاکھا کے مطابق مسافر سونے کے چھلے بنواکر انہیں ہینڈ بیگ اور پرس میں لگاکر لکھنؤ لا یا تھا ۔ جانچ کے درمیان ٹیم نے سونے کو ضبط کر لیا ہے ۔ بتا دیں کہ اکثر ایسا ہو تا ہے جب لکھنؤ کے ایئر پورٹ پر سونا اسمگلروں کو پکڑا جاتا ہے ۔ اس کی وجہ بتائی جاتی ہے کہ لکھنؤ سونے کی اسمگلری کی ایک منڈی بن چکی ہے ۔ یہاں کے امین آباد ، چوک ، عالم باغ ، اندرا نگر ، گومتی نگر میں ایک دن میں ساٹھ سے ستر کلو سونے کا کاروبار ہو تا ہے ۔




