جرائم و حادثات

لکھنؤ اموسی ایئرپورٹ پر 38 لاکھ سونا ضبط، اسمگلرگرفتار

لکھنؤ: (اردودنیا.اِن) دارالحکومت لکھنؤ کے اموسی ہوائی اڈے پر کسٹم کی ٹیم نے پیر کو ایک اسمگلر کو پکڑ ا۔ وہ دبئی (فلائٹ نمبر ایس جی 138) سے لکھنؤ ایئرپورٹ پہنچاتھا۔ اس کے پاس سے 814 گرام سونا برآمد ہوا ہے۔ جس کی قیمت 38,14,640روپے ہے۔ ملزم کا تعلق لکھنؤ سے ہے۔ اس نے سونے کو گول پلیٹ میں ڈھال کر اسپیکر میں چھپا لیا تھا اور سونے کو پلاسٹک کوٹنگ کرکے اسے بجلی کے تار سے چھپایا تھا۔

ڈپٹی کمشنر برائے کسٹم ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ ا سمگلر گذشتہ ماہ دبئی گیا تھا۔ کورونا وبا کے دوران کچھ وقت کے لئے دبئی کا دورہ کرنا اور واپس آنا ، ہماری ٹیم کیلئے خدشہ کا باعث بنا کہ اس کا دورہ معمولی بات نہیں ہے۔

مسافر کے پاس تار کا ایک بنڈل اور دو چھوٹے اسپیکر ملے۔ جب چھوٹے اسپیکر کا وزن کیا گیا تو ، اس کا وزن عام اسپیکر سے زیادہ تھا اور تار کا بنڈل کھلا ہوا تھا۔اس مشتبہ حالت میں مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ، اوراس سے برآمد شدہ سونا بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ 1 ماہ میں ساتویں بار کسٹمز ٹیم نے اسمگلروں سے سونا ضبط کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button