بین الاقوامی خبریں

لیبیا کے ساحل کے قریب سینکڑوں تارکین وطن کو سمندر سے ریسکیو کر لیا گیا

طرابلس: (ایجنسیاں)اوشن وائکنگ نامی امدادی بحری جہاز کے عملے نے لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم کے پانیوں سے دو سو چھتیس تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا۔ یہ مہاجرین شمالی افریقی ملک لیبیا کے مغربی ساحل سے تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر کھچا کھچ بھری ہوئی ربڑ کی دو کشتیوں میں سوار یورپ کی طرف سفر میں تھے کہ ان کی کشتیاں بحرانی حالات کا شکار ہو گئی تھیں۔

امدادی تنظیم ایس او ایس میڈی ٹیرانے کے مطابق ریسکیو کے گئے تارکین وطن میں ایک سو چودہ نابالغ افراد بھی شامل ہیں، جو اکیلے ہی سفر کر رہے تھے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق اس سال اب تک یورپ پہنچنے کی کوشش میں کم از کم بھی چار سو تریپن تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button