بین ریاستی خبریں

اے آئی اے ڈی ایم کے کی برطرف لیڈرششی کلا بنگلورو اسپتال سے ڈسچارج

اے آئی اے ڈی ایم کے کی برطرف لیڈرششی کلا بنگلورو اسپتال سے ڈسچارج 

اسپتال

بنگلور: (اردودنیا.اِن) آل انڈیا اے این اے ڈی ایم کے پارٹی کی برطرف رہنما وی کے ششی کلا کو آج بنگلورو کے ایک اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ تیز بخار اور سانس میں تکلیف کے بعد انہیں کچھ دن پہلے داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں ان کی کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔

اس کے بعد اسپتال میں ان کا کورونا کا علاج چل رہا تھا۔ بنگلورو میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے گذشتہ روز سرکاری بلیٹن میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا تھا کہ ششی کلا نٹراجن نے 10 دن کا علاج مکمل کرلیا ہے۔اب وہ صحت یاب ہیںاور انہیں تین دن تک آکسیجن کے بغیر رکھا گیا ۔ پروٹوکول کے مطابق انہیںاسپتال سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ اسپتال کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ انہیں چھٹی دے دی جائے اور انہیں گھر میں گھر میں قرنطین رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آج جیسے ہی 12.30 بجے ششی کلا وہیل چیئر پر اسپتال سے باہر آئیں ، اس کے حامیوں کا ایک بڑا گروپ اسپتال کے باہر جمع ہوگیا۔ انہیں دیکھ کر ہجوم نعرے لگانے لگا۔ اس دوران ششی کلا ہاتھ جوڑ کر حامیوں کے استقبال کو قبول کیا ۔ پھر وہ کار میں بیٹھ کر گھر چلی گئیں ۔ پولیس نے بتایا کہ نظم ونسق برقرار رکھنے کے لئے 300 سے زائد اہلکار اسپتال کے باہر تعینات تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button