Uncategorized

مئو : تکیہ کے صحن میں یوم جمہوریہ تقریب

سالہائےگزشتہ کی طرح امسال بھی محلہ رگھو ناتھ پورہ  و پریمارائے معصوم تکیہ کےصحن میں  یومِ جمہوریت 26/جنوری  کی تقریب نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی پرچم کشائی اظہر کمال فیضی صاحب نے کی پرویز دلدار صاحب نےقومی ترانہ پیش کیا.
صدارت مولانا محمد ہاشم صاحب نے کی بچوں نے قومی نظمیں اور دلچسپ پروگرام پیش کئے مولانا محمد ہاشم  نے خطاب کے فرائض انجام دئیے منتظمین تقریب میں خصوصی طور پر محمد عامر، سراج احمد(کامٹی)، محمد اطہر، محمد ندیم، محمد شاہد،قابلِ ذکر ہیں ۔
جملہ اہل محلہ نے پروگرام کو رونق بخشی اور حوصلہ افزائی کی۔
 منجانب:-محلہ پریمارائے و رگھوناتھ پورہ معصوم تکیہ مئوناتھ بھنجن مئو 

متعلقہ خبریں

Back to top button