مالیگاؤں وارڈ نمبر 14 کے تمام مسائل کو حل کیا جائے، نائب کمشنر پارکھے سے وفد کامطالبہ

مالیگاؤں:1/جنوری(ای میل)مورخہ 1؍جنوری 2021ء بروزجمعہ شام 4؍بجے ساکنین وارڈ نمبر 14کا ایک وفد نائب کمشنر پارکھے، سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، شہری صفائی انسپکٹر شری سونونے، منیش کاپڑے وغیرہ ذمہ داران سے ملاقات کی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ وارڈ نمبر 14کے متحرک کارپوریٹر امانت اللہ پیر محمد صاحب سے بھی ملاقات کی گئی۔
وارڈ کے دیگر لوگوں نے کمشنراور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تمام محلوں میں ایک اور گھنٹہ گاڑی یا ٹریکٹر کا انتظام کیا جائے۔ پربھاگ نمبر 3حاضری سینٹر پر پھاوڑا، ٹیکم، پاٹی اور دوا پاؤڈر کا انتظام کیا جائے۔ روزانہ کتنے کامگار آتے ہیں اس کے نوٹس بورڈ کے باہر لگائے جائیں تاکہ عوام کو معلوم پڑے کہ کتنے کامگار غیر حاضر ہیں۔ عبداللہ نگر Aمیں جو کچرا گٹرسے نکالا گیا ہے اسے ابھی تک نہیں اُٹھایاگیالہٰذا اسے جلد از جلد اُٹھایا جائے۔ مدینہ ہاسپٹل کے پاس جو بڑی گٹر ہے اس کو ٹھیکے پر دیا جائے کیونکہ اگر اس گٹر کی صفائی ہوتی ہے تو اس میں ۵؍ٹریکٹر سے زیادہ کچرا نکلے گا۔
بیسٹ مقادم کا اضافہ کیا جائے تاکہ کام کی نگرانی صحیح ڈھنگ سے ہو اور جھاڑو دینے والی کا بھی اضافہ کیا جائے۔یاد رہے کہ اس وفد میں مولانا احمد بن عبدالعزیز، حاجی جمیل احمد، اقبال سرمے والے، جاوید خان، رئیس پہلوان، مسعود احمد، رمضان مقادم، انصاری ریاض احمد سراج احمد، حافظ عامر، فضل الرحمن، شفیق احمد وغیرہ صاحبان شامل تھے۔ اہلیانِ عبداللہ نگر کے ساتھ ساتھ باغِ عبدالعزیز سوشل کمیٹی کے ذمہ داران نے کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیداران سے نمائندگی کی ہے۔



