Uncategorized

مالیگاوں : بلڈر بلڈ ڈونر گروپ اور گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی جانب سے کِیا گیا فری بلڈ ٹیسٹ کیمپ

  فری بلڈ ٹیسٹ کیمپ (بیادگار مرحوم اخلاق بلڈر) بیحد کامیاب ہوا

مالیگاؤں: (ای میل)  بروز جمعہ دوپہر چار بجے سے شروع ہوئے اس کیمپ میں رات کو تقریباً نو بجے تک شہر کے 280 لوگوں نے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا اور اپنا بلڈ گروپ معلوم کِیا، اس گروپ میں بلڈر بلڈ ڈونر گروپ ممبران اور انصاری ضیاءالرحمٰن مسکان صاحب نے اپنی بے پناہ صلاحیتون کو برؤے کار لاتے ہوئے عوام کو اس کیمپ کی افادیت بتائی اور اُنہیں صرف بوقتِ ضرورت ہی خون عطیہ کرنے کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ساتھ ہی ساتھ عوام کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ جتنا ہو سکے بلڈ عطیہ کیمپ سے دور رہا جائے اور بِنا مریض کے گھر والوں سے بات کئے کسی کے بھی بولنے پر ڈائریکٹ بلڈ بینک میں جا کر خون عطیہ نا کریں اِس کیمپ میں بلڈ ٹیسٹ کرنے کے لئے جناب ڈاکٹر افضال چونا بھٹی، پارس کلینِکل لیباریٹری، جناب لڈو بلڈر کمالپورہ اور ایچ ایم کلینِکل لیباریٹری نے اپنی بہترین خدمات انجام دیں ہم اِس کیمپ میں شرکت کرنے والے سبھی مہمانان کا اور خاص طور سے مفتی اسمعٰیل قاسمی صاحب کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اِن مہمانان کی آمد نے اس فری ٹیسٹ کیمپ میں چار چاند لگا دئیے ہم بِلڈر بلڈ ڈونر گروپ اور گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے ممبران محمدیہ رکشا اسٹاف، نوجوانانِ کمہارباڑہ، اور قدوائی روڈ ہاکرس یونین کے بھی بیحد شکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے بھی اس پروگرام کے انعقاد میں بہترین خدمات انجام دی

متعلقہ خبریں

Back to top button