بین ریاستی خبریں

مالیگاوں: وارڈ نمبر 14 میں درپیش مسائل کے حل کیلئے یکم جنوری کو کارپوریشن میں نمائندگی کرنے کا فیصلہ

مالیگاؤں:/27ڈسمبر(اردودنیانیوز)حاجی جمیل احمد کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میںوارڈ نمبر 14کےدرپیش مسائل کی یکسوئی کے لیےیکم جنوری 2021ء بروز جمعہ کو کارپوریشن میں مسائل کے حل کے لے نمائندگی کرنے کا فیصلہ۔

(۱) اجتماع نگر میں سیمنٹ ہاؤس کے پاس سے لے کر جو بڑی گٹر بسم اللہ کھاناول تک جاتی ہے اسے JCBکے ذریعے صاف کیا جائے۔ (۲) مشرقی اقبال روڈ اجتماع نگر سے عباس نگر تک جو چھوٹا پل ہے وہ خستہ ہوچکا ہے اس میں کئی حادثات ہوچکے ہیں قبل اس کے کوئی بڑا حادثہ نہ ہو اس لیے اس پل کو ازسرنو بنایا جائے۔ اس میں جو لوکھنڈی ڈھاپہ گٹر کی صفائی کے لیے لگا ہوا تھا وہ بھی ٹوٹ چکا ہے اسے بھی فوراً بنایا جائے۔ بسم اللہ کھانا وال سے لگ کر جو گٹر ہے اس پر لوکھنڈی جالی لگائی جائے۔ (۳) عبداللہ نگر اے مدینہ ہاسپٹل کے بازو سے جو روڈ ریاض احمد سیٹھ کے کارخانے تک جاتا ہے اور طارق موبائل کی دوکان اور نثار احمد مقادم کے سامنے کا روڈ جو ماسٹر محمد ایوب کے مکان تک جاتا ہے اسے بھی جلد بنایا جائے نیز ماسٹر محمد ایوب کے گھر کے سامنے کا سلیب اور ماسٹر محمد ایوب کے کارخانے کے سامنے کا سلیب توڑ کر از سر نو بنایا جائے۔ (۴) عبداللہ نگر اے، ایم اے سویٹ سے لے کر شفیق ہندوستان والے کے کارخانے تک جو گٹر جاتی ہے اسے از سر نو بڑی گٹر بنائی جائے تاکہ محلے کا پانی پاس ہو۔ (۵) بسم اللہ کھانا ول کے سامنے عبدالعزیز مستری روڈ (۸۰؍فٹی روڈ) جو گولڈن نگر غلام محمود بنات والا چوک تک جاتا ہے اسے ازسرنو بنایا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کے وارڈ نمبر 14کے عوام الناس یکم جنوری 2021ء بروز جمعہ کو ساڑھے تین بجے سٹی ہوٹل عبداللہ نگرBاور عبداللہ نگر Aبسم اللہ کھاناول کے پاس جمع ہوجائیں تاکہ وہاں سے وفد کی صورت میں کارپوریشن میں مسائل کے حل کےلئےنمائندگی کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button