بین الاقوامی خبریں

ماہ صیام میں بھی یہودی شپرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے جاری

مقبوضہ بیت المقدس: (ایجنسیاں)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 58 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں بدھ کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 58 یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button