قومی خبریں

مبینہ تنظیم البدر کا جنگجوبڈگام سے گرفتار

سری نگر:(اردودنیا.اِن)سیکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے مبینہ تنظیم البدر نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ عسکریت پسندکوگرفتار کیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی مبینہ طورپربرآمد کیا ہے۔

پولیس کے ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کی موجودگی کی ٹھوس اطلاع پر وسطی کشمیر کے علاقے چاررشریف کے نگبل گاؤں میں سرچ آپریشن کیا۔انہوں نے بتایاہے کہ علاقے میں تلاشی کے دوران ، دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا جو حال ہی میں البدر میں شامل ہوا تھا۔ترجمان نے بتایاہے کہ عسکریت پسندکی شناخت گلزار احمد بھٹ کے نام سے ہوئی ہے جو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے باتھ پورہ اروانی کا رہائشی ہے۔

انہوں نے بتایاہے کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان میں البدر باس کے قریبی رابطے میں تھے اور وہ جنوبی کشمیر میں تنظیم کے سرگرم عسکریت پسند تھے۔ترجمان نے بتایاہے کہ اس کے پاس چین ساختہ پستول ، ایک میگزین، 14 پستول گولیاں ، دو اے کے رائفل میگزین ، 58 اے کے رائفل کی گولیوں اور البدر کا قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورتحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button