

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)میتھالی راج نے خواتین ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے۔متھالی راج خواتین ون ڈے میں 7000 رنز بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔متھالی راج جنھوں نے 1999 میں ڈیبیوکیاتھا،بین الاقوامی کرکٹ میں10000 رنز اسکور کرنے والی دنیا کی دوسری خاتون کرکٹر ہیں جبکہ ہندوستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔
میتھالی راج نے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے ساتھ کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں اپنے 7000 رنز بنائے ہیں۔متھالی 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔
پیتم راوت نے میتھالی کے علاوہ چوتھے ون ڈے میں عمدہ بیٹنگ کی اور وہ نصف سنچری اننگ کھیلنے میں کامیاب رہی ہیں ، اس کے علاوہ خواتین ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری خاتون کرکٹر انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز ہیں جن کے ریکارڈ 5992 رنز ہیں۔ میتھالی راج دنیا کی پہلی کرکٹر ہیں جنہوں نے خواتین کی کرکٹ میں 6000 اور 7000 رنز بنائے۔ جب متھالی راج نے0 600 رنز مکمل کیے ، اس وقت وہ دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر بھی بن گئیں جنھوں نے یہ حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اب تک بھارت کی خاتون لیجنڈ پلیئر 213 ون ڈے کھیل چکی ہیں۔ متالی راج کی کارکردگی ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی تھی۔ 1999 سے 2021 تک متھالی ہندوستانی خواتین ٹیم کی جانب سے مسلسل کھیلتی رہی ہیں۔ میتھالی راج ون ڈے میچوں میں بھی ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری سازکرکٹرہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی طرف سے 7 سنچریاں اسکورکی ہیں۔



