
سلی گوڑی :(اردودنیا.اِن)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ووٹنگ کے چوتھے مرحلے کے دوران ضلع کوچ بہارمیں ہونے والے تشدد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مجرموں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی اورجاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر الزام لگایا کہ بی جے پی کے حق میں عوامی حمایت کو دیکھ کروہ حیران ہیں اور وہ اس سطح پر آگئیں۔انھوں نے یہ نہیں بتایاکہ گولی چلانے والے سی آرپی ایف کے جوان کس کے ماتحت آتے ہیں۔
اورانتخابی ضابطہ اخلاق کے بعدریاست کاامن وامان کس کے پاس ہے۔وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بمپر پولنگ نے یہ واضح کردیا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت جارہی ہے اور بی جے پی حکومت آنے والی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دریں اثناء کوچ وہار میں جو ہوا وہ بہت افسوسناک ہے۔ مجھے مرنے والوں کی موت پر غم ہے۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔مودی نے کہاہے کہ بی جے پی کے حق میں عوامی حمایت دیکھ کردیدی اور ان کے بدمعاش مشتعل ہو رہے ہیں۔ دیدی جب اپنی کرسی دیکھتی ہے تو اس سطح پر اتری ہے۔
لیکن میں دیدی ، ٹی ایم سی اور ان کے گنڈوں پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اب ان کی من مانی کو بنگال میں نہیں چلنے دیا جائے گا۔وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن پر زور دیاہے کہ کوچ وہارمیں جو ہوا اس کے مجرموں کے خلاف بدترین ممکنہ کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے ترنمول کانگریس پر سکیورٹی فورسز کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا اور کہاہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت اس طرح سے بھی زندہ نہیں رہ سکتی۔
سی آئی ایس ایف نے ہفتہ کے روز مقامی لوگوں کے ذریعہ مبینہ طورپرحملہ کرنے کے بعد کوچ وہار ضلع کے سیتالکوچی میں فائرنگ کی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ الزام لگایا جاتاہے کہ مقامی لوگوں نے سی آئی ایس ایف کے جوانوں سے رائفل چھیننے کی کوشش کی ہے۔



