بین ریاستی خبریں

مجلس اتحاد المسلین نے مہاراشٹرا کے گرام پنچایت انتخابات میں بھی بہترین مظاہرہ‘72امیدوارکامیاب

اورنگ آباد: کل ہندمجلس اتحادالمسلمین نے گلی سے لے کردہلی تک کے انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کیاہے۔پارٹی کے قومی صدر ورکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی کی قیادت اور مجلس کے ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ سید امتیازجلیل و کارگزارریاستی صدر ڈاکٹرعبدالغفارقادری کی رہنمائی میں اورنگ آبادضلع گرام پنچایت میں مجلس نے شاندارکامیابی حاصل کی ہے ۔تادم تحریرضلع کے مختلف تعلقہ جات کے گرام پنچاتیوں میں72مجلسی امیدواروں نے شاندارکامیابی حاصل کی ہے ۔

اورنگ آبادتعلقہ کے دو گرام پنچایتوں پرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین کاقبضہ ہونے جارہاہے۔ نائیگاؤں بھیکاپور گرام پنچایت میں ڈاکٹرطیب پٹیل کی قیادت میں 13میں سے9ممبران نے جیت حاصل کی جبکہ شہر سے متصل راؤرس پورہ گرام پنچایت میں9میں سے5ممبران مجلس کے منتخب ہوئے۔ یہاں لطیف پٹیل کی قیادت میں مجلس نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ابدی منڈی میں صابر خان کے پینل نے پانچ نشستوں پر قبضہ جمایا انہیں سرپنچ بنانے کیلئے مجلس تائیدکریگی۔

اورنگ آباد تعلقہ کے نائیگاؤں بھیکاپور میں9راؤرس پورہ 5ابدی منڈی5شیوگا3کرماڑ میں2مجلسی امیدواروں نے فتح کاپرچم لہرایا۔ اسی طرح پٹن تعلقہ کے چیتے گاؤں میں2اورفارولہ میں3مجلسی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔گنگاپورتعلقہ کے بھال گاؤں میں5جھوڑے گاؤں ‘باگڑی‘ رائے پور اوربھینڈالہ میں ایک ایک رکن منتخب ہوا۔ ویجاپورتعلقہ کے وجڑی میں3مانڈکی میں2جبکہ تلواڑہ میں1امیدوارکامیاب رہا۔ کنڑتعلقہ کے کرنج کھیڑہ میں3ناگاپورمیں2تپون میں4دیوگاؤں میں1کارخانہ میں2مکرندپور میں2ریل گاؤں میں 2ہتنور میں1اور اندانیر‘میں2‘کاغذی پورہ میں 6مجلسی امیدواروں نے کامیابی کاپرچم لہرایا۔اورنگ آبادضلع میں 65نشستوں پر مجلسی امیدوارکامیابی درج کرواچکے ہیں ۔

اس کامیابی پر گرام پنچایت انتخابات انچارج شیخ احمد‘ شہرضلع صدر سیدشارق نقشبندی کے علاوہ مجلسی قائدین وعہدیداران وکارکنان نے تمام فاتح امیدواروں کومبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔اسی طرح جالنہ ضلع کے روناپراڑہ میں ایک‘ گھن ساؤنگی حدگاؤں میں دو‘ نرسانگلی میں دو‘جلگاؤں ضلع کے دھرن گاؤں میں چار‘ناندیڑضلع کے گھاڑگا میں آٹھ‘ واجے گاؤں میں ایک‘ سین گاؤں میں چھ‘ دیوڑاپنچال میں ایک‘اودگیرتعلقہ کے وڑنی میں تین مجلسی امیدواروں نے فتح کاپرچم لہرایاہے۔اسطرح گرام پنچایت انتخابات میں مجلس کے93امیدوارمنتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button