تلنگانہ کی خبریں

محبوب نگر:مناپورم گولڈکے دفتر میں ڈکیتی کی کوشش

محبوب نگر:11/جنوری (اردودنیانیوز) گزشتہ ماہ دسمبر کے اوائل میں محبوب نگر مستقرکے نیو ٹاون کے قریب مناپورم گولڈ کے دفتر میں ڈکیتی کی کوشش کے سلسلے میں تین ملزمان کو گرفتارکیے جانے کی اطلاع محبوب نگر ڈی ایس پی مسٹر سری دھر نے دی، ڈی ایس پی سری دھر نے ایک صحافتی کانفرنس کے ذریعہ بتایا کہ پولیس کی چوکسی سے ہی اس چوری کو ناکام بنا دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ منا پورم گولڈلون کے مینیجر نے آدھی رات کو اپنے دفتر میں الارم بجنے کے ساتھ ہی 100نمبر کو ڈئل کر کر آگاہ کیا ،چوری کی اطلاع ملتے ہی محبوب نگر پولس فوری طور پر منا پورم گولڈ دفتر پہنچی، پولس کے آمد کی خبر ہونے کے ساتھ ہی سارقوں نے راہ فرار اختیار کرلی،

جس پر گہرائی سے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تین ملزمان سید مجتبی علی شاہد، کرشنا روی داس ساکن جھارکھنڈ ،اسلام شیخ ساکن جھارکھنڈ کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا، سارقین کے پاس سے ایک سیکل موٹر، دوہزار روپے نقد اور قفل شکنی کا ساز وسامان برآمد کیا گیا، چوری کے اس معمہ کو حل کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے سرینواس چاری سرکل انسپکٹرآف پولس ٹو ٹاون کی ٹیم کو ڈی ایس پی سریدھر نے مبارک باد دی، اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں ضلع ڈی ایس پی مسٹر جی سریدھر کے علاوہ سی سی ایس ڈی ایس پی شری رام کمار ، عملہ نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button