تلنگانہ کی خبریں

محبوب نگر جلسہ فضیلت نعتیہ مشاعرہ -و۔ محفل سماع کا انعقاد عمل آیا

محبوب نگر جلسہ فضیلت نعتیہ مشاعرہ -و۔ محفل سماع کا انعقاد عمل آیا

محبوب نگر : (اردودنیا.اِن) محمد وارث پاشاہ قادری کی اطلاع کے بموجب ماہانہ فاتحہ 31 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء جلسے فضیلت افضل البشر بعدالانبیاء بالتحقیق خلیفۃ الرسول اللہؐ امیرالمومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ ۔ جشنِ ولادت سیدہ کائنات خاتون جنت جگر گوشۂ رسول حضرت سیدہ فاطمہ الزہرہ ؓ زیر اہتمام انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر بمقام درگاہ شریف تاج العارفین قطبِ محبوب نگر حضرت سید شاہ برہان محبوب سہروردی المعروف حضرت برہنہ بادشاہ ؒ بادشاہ باولی محبوب نگر منقعد ہوا اس مقدس جلسے کو مولانا محمد شکیل احمد مولانا ڈاکٹر محمد غیاث پاشاہ مولانا محمد زبیر علی مولانا حافظ محمد آصف علی صاحبین کے خطابات ہوئے۔ بعد جلسہ نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔

مہمان خصوصی کے طور مشہور و معروف شاعر عالی جناب وارث وارثی صاحب قبلہ (دلی) کی آمد ہوئی اس موقع پر نور آفاقی صاحب حلیم بابر صاحب انجمن برھانی صاحب رفیق پٹل صاحب بابر شیخ صاحب جلیل نقشبندی موجود تھے۔ بعد مشاعرہ محمد غفور نیازی صاحب نے کلام سنایا بانی محفل۔ حضرت شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی متولی درگاہ شریف ک دعاء پر محفل کا اختتام ہوا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button