جرائم و حادثات

محبوب نگر: دکان میں آتشزدگی

محبوب نگر-23 ڈسمبر (بذریعہ ای میل) 22 ڈسمبر کی رات دس بجے قلبِ شہر محبوب نگر کے قدیم ترکاری مارکیٹ کے قریب،نزد نعیم کرانہ اینڈ جنرل اسٹور واقع گھڑیال چوراہا پر سری سائ پائیپ ایجنسی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سےدوکان مکمل جل کرخاکستر ہوگئی ہے-عینی شاہدین اورایجنسیزکے مالک نےبتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ مقام حادثہ پروقت پر پہنچ جاتا تو شائد اتنا مالی نقصان نہ ہوتافائربریگیڈ کا تاخیر سے آنے تک مکمل دوکان جل کر پوری طرح راکھ کےڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔ لگ بھک بیالیس تا پچاس لاکھ روپیئے لاگت کی اشیاء نقصان کا مالک دوکان نے تخمینہ بتایاہے ایسے مشکل وقت میں چند مسلم نوجوانوں نے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے کافی جدوجہدکرتے ہوئے آگ پر قابو پانے میں ممدومعاون ثابت ہوئے، جس پر مالک دوکان نے تمام مسلم نوجوانوں کا شکریہ اداکیا.

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button