بین ریاستی خبریں

مدھیہ پردیش: آئی سی یو وارڈ کی چھت سے بارش کے ٹپکتے پانی نے محکمہ صحت کی قلعی کھول دی، ویڈیو وائرل

راج گڑھ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راج گڑھ ضلع سے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں محکمہ صحت کے پورے دعوئوں کی قلعی کھل رہی ہے۔ دراصل اس وائرل ویڈیو میں بارش کا پانی اسپتال میں بنے کووڈ آئی سی یو وارڈ میں چھت سے ٹپکتا ہوا نظر آرہا ہے۔چھت سے پانی ٹپکنے کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جارہا ہے کہ جب تک بارش ہوتی ہے مریضوں پر چھت سے پانی ٹپکتا رہتا ہے۔

مریض پانی سے بچنے کے لئے یہاں اور وہاں جاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ معلومات کے مطابق کورونا کیسز کے پیش نظر گذشتہ سال خوجروالے وارڈ کی پرانی عمارت کو کووڈ آئی سی یو وارڈ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ کورونا مریضوں کو پریشانی نہ ہو اور ان کا صحیح علاج ہو ،ا س لئے لاکھوں روپے خرچ کر کے بعداسے پرانی عمارت میں اسے تیار کیا گیا تھا۔وارڈ تیار ہونے کے بعد مریضوں کو داخل کرایا گیا۔

ایسی صورتحال میں جب گذشتہ روز شام کو بارش ہوئی تو وارڈ کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا۔ معلومات کے مطابق وارڈ کے متعدد مقامات سے پانی ٹپکنے لگا، جس کی وجہ سے وارڈ میں مریضوں کے مابین افراتفری پھیل گئی۔اسی دوران وارڈ میں موجود ایک شخص نے چھت سے پانی کے ٹپکنے کی ویڈیو بنائی اور اسے ٹویٹر پر شیئر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بارش کی وجہ سے مریضوں پر چھت سے پانی ٹپک رہا ہے۔

یہاں دیکھنے کو کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سننے والا ہے۔اسی دوران کانگریس کے ایم ایل اے باپو سنگھ تنور نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ وارڈ کورونا مریضوں کے لئے تیار کیا گیا ہے اور پہلی بارش میں اس کی حالت دیکھیں۔ انہوں نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے کہا کہ میں اس طرح کے کام کی مذمت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button