بھوپال:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کابینہ کے وزیر وجے شاہ اپنے ایک روزہ دورے پر ہرسود پہنچے جہاں ایس ڈی ایم میٹنگ روم میں انہوں نے ہرسود ڈویلپمنٹ بلاک کے بحران مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ لی۔ اس میٹنگ میں ہرسود ایس ڈی ایم اور عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔میٹنگ میں انہوں نے ہرسود میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں کو کورونا کرفیو کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایت دی۔
اس میٹنگ کے بعد وزیراپنی طرف سے اعلان کردہ ایمبولینس کو ہرسود کے علاقے میں لانچ کرنے والے تھے، لیکن لانچ کرنے پہنچے وزیر کا غصہ اچانک ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔یہاں پرانی ایمبولینس دیکھ کر وزیر وجے شاہ پوری طرح مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے فوری طور پر محکمہ صحت کے سی ایم ایچ او ڈاکٹر ڈی ایس چوہان کی کلاس لی۔ وزیر نے کہاکہ میں نے ہرسود اور کھالوا خطے کو نئی ایمبولینس کی سوغات دی ہے، نئی ایمبولینس کہاں ہے؟۔
موقع پر کھڑے تمام افسران بغلیں جھانکنے لگے۔وزیر نے کہا کہ وہ صرف فیتا کاٹ کررسم پوری نہیں کریں گے۔ وزیریہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ ایمبولینس اتنی خراب ہے کہ چالوبھی نہیں ہوگی۔انہوں نے ڈرائیورکوایمبولینس چالوکرنے کوکہا،جب چالونہیں ہواتووزیرخود دھکالگاکرچالوکرنے کی کوشش کی لیکن پھربھی چالونہیں ہوئی۔



