بین ریاستی خبریں

مدھیہ پردیش میں جلد ہی بلیک فنگس کے انجیکشن ملنے کا امکان

بھوپال:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مرکز کی جانب سے اس ریاست کو بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی سپلائی جلد ہونے کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے اس معاملے میں کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔

بحث کے دوران مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت جلد ہی مدھیہ پردیش کو اس سے متعلقہ انجیکشن فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن بیرونی ممالک سے درآمد کررہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کے کے قہر کے بعد اب سیکڑوں مریض بلیک فنگس کا شکار ہورہے ہیں۔ ان کا علاج ریاست کے مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ متعلقہ مریضوں کو اس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن اور دیگر دوائیں آسانی سے دستیاب نہیں ہوپارہی ہیں۔ اب تک اس کے کم از کم چھ سو مریضوں سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button