
مدھیہ پردیش: 31 مئی تک آن لائن کلاسز پر پابندی کورونا کی وجہ سے طلبہ میں تناؤ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا فیصلہ
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش حکومت دسویں اور بارہویں جماعت کے علاوہ اسکول کے تمام طلباء کے لئے آن لائن کلاس معطل کردے گی۔ سرکاری اسکولوں میں آن لائن کلاسز یکم مئی سے 31 مئی تک معطل رہیں گی۔ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر لیا گیا ہے ، کیونکہ کورونا نے طلبہ اور اساتذہ دونوں کو ذہنی طور پر متاثر کیا ہے اور وہ تناؤ کی وجہ بن گیا ہے۔مدھیہ پردیش اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ’آن لائن سنکرونس لرننگ‘ پروگرام معطل کردیا ہے ، جس کے تحت ریاستی اسکول طلبہ کے لئے جولائی 2020 سے آن لائن کلاسز چلارہے تھے۔
تاہم دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ جو بورڈ کے امتحان میں شامل ہوں گے وہ آن لائن کلاسز میں حصہ لیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا کی موجودہ صورتحال نے طلبہ میں تناؤ اور اضطراب پیدا کیا ہے۔اس کے پیش نظر 30 جولائی 2020 سے منعقد ہونے والی آن لائن کلاسز 10 ویں اور 12ویں کے علاوہ تمام طلبہ کے لئے حکم مئی سے31 منعقد نہیں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے سی بی ایس ای ، آئی سی ایس ای ، اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن وغیرہ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے علاوہ کسی بھی طالب علم کے لئے آن لائن کلاسز منعقد نہیں کی جائیں گی۔اس سے قبل ریاست نے 15 اپریل سے 13 جون تک 1 سے 8ویں جماعت کے طلبا کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔



