
مدہول :جنوری (شفیع اللہ خان) مدہول میجر گرام پنچایت سر پنج وی راجندر اور نائب سر پنج سنجیو کمار کو اپنے عہدے سے برطرف کردیاگیا واضح رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے مدہول میجر گرام پنچایت وارڈ ممبر کی جا نب سے ضلع کلکٹر و ضلع پنچایت راج آفیسرس کو تحریری یاداشت پیش کر تے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ گرام پنچایت فنڈس کا غلط استعمال کیا گیا اس کی انکوائری کی جائے اسی مناسبت سے ضلع پنچایت راج کے عہدیداروں نے انکوائری کے بعد اس تعلق سے اس کی رپورٹ ضلع کلکٹر کو پیش کی بعد ازاں ضلع کلکٹر کے احکامات کے مطابق مدہول سر پنج وی راجندر اور نائب سر پنج سنجیو کمار کو اپنے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا اور اس وقت کے دو مختلف ای او ایگزیکیٹو آفیسر کو بھی معطل کر دیا گیا ۔



