قومی خبریں

مراد آباد میں کورونا کا ٹیکہ لینے والے کی موت

لکھنؤ: (ایجنیساں) اتر پردیش کے مراد آباد میں سرکاری ہاسپٹل کے 46 سالہ ملازم کی اتوار کی رات کورونا ویکسین لینے کے 24 گھنٹے بعد موت ہوگئی۔ چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ موت کا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سینے میں تکلیف اور سانس لینے کی شکایت کے بعد وارڈ بوائے مہیپال سنگھ کی موت ہوگئی۔چیف منسٹر آفس نے بھی بتایا کہ مہیپال سنگھ کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے اس کے لڑکے نے بتایا کہ اس کا باپ پہلے سے ہی بیمار تھا۔انہیں ہفتہ کے روز دوپہر ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ اتوار کے روز انہوں نے سینیمیں درد کی شکایت کی تھی اور ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button