دلچسپ خبریں

مردہ خاتون زندہ تھانے پہنچ گئیں ،

دیوی

باندہ: (اردودنیا.اِن)یوپی کے باندہ ضلع کے جسپورہ تھانے کے علاقے کین ندی سے لاش برآمد کرنے کے بعد پولیس نے جمعرات کے روز لاپتہ خاتون جئے دیوی (25) کی لاش بتاکر پوسٹ مارٹم کروایاتھا،وہ ہفتہ کے روز پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

جئے دیوی کے مبینہ قتل کے معاملے میں اس کے والد نے8 سسرال والوں کے خلاف جہیزاور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا

اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر اس کی موت کی تصدیق بھی ہو گئی تھی۔جیس پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج (ایس ایچ او)، پنکج سنگھ نے ہفتہ کے روز کہاکہ جئے دیوی (25)ناندادیو گاؤں کے بلودی ڈیرہ کی رہائشی ، لل جی نشد کی بیوی20 فروری سے لاپتہ تھی،

خود ہفتہ کے روز پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایاکہ بدھ کے روز کین کی ندی پر واقع عمارہ گاؤں کے پتھیرل گھاٹ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت رمیش نشد نے اس کی بیٹی جئے دیوی کے نام سے کی تھی اور اس نے اس کے سسرال والوں کے آٹھ افراد کے خلاف جہیزاورقتل کامقدمہ درج کیاتھا،اس میں اس کا شوہر بھی شامل ہے۔

سنگھ نے کہا کہ جمعرات کے روز پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ لاپتہ خاتون جئے دیوی کو زندہ تلاش کرنے کے بعدقریبی تھانوں سے لاپتہ خواتین کی فہرست طلب کی گئی ہے، جلدہی انکشاف کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button