

جگتیال :31/ڈسمبر(اردودنیانیوز)۔ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود، ضلع جگتیال سندر وردھراجن نےاپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے منظور کئے جانے والے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے ادخال کی تاریخ میں 20/جنوری/2020 تک توسیع کی گئی ہے ۔تعلیمی اداروں کے لئے 05/فبروری/2020 تک اسکالرشپ کی جانچ اور منظوری عطا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔
واضح رہیکہ سابق میں اسکالرشپ کے ادخال کی آخری تاریخ 31/ڈسمبر/2020 مقرر تھی۔اقلیتی طلباء سے اپیل کی گئی ہے کہ اس موقع سے مستفید ہوں۔



