قومی خبریں

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کورونا سے متاثر

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ملک میں مہلک کورونا وائرس کی وبا پھیلتی جارہی ہے۔ آج مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کو کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ اس کے بارے میں خود جتیندر سنگھ نے خود ٹویٹ کرکے معلومات دی ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کورونا پازیٹیوہوگیا ہوں اور میرے اندر کچھ علامات بھی پائی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت متعدد رہنماؤں نے جتیندر سنگھ کی صحت کے لیے دعا کی ہے۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد اپنا کورونا ٹیسٹ کرلیں۔ اور اپنا خیال رکھیں۔کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے بتایا ہے کہ بیٹے اور اہلیہ کے کورونا پازیٹیوہونے کے بعد انہوں نے خود کو الگ کرلیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے معلومات دیتے ہوئے شیلجا نے کہا کہ قرنطین ہونے کا ان کا خود کا فیصلہ تھا۔واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسزمیں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ روز ملک میں کورونا کے دو لاکھ 59 ہزار 170 نئے کیسزدرج ہوئے ہیں۔ جبکہ 1761 افراد کی موت ہوئی ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اب ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 31 ہزار 977 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک میں ویکسین کی 12 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 113 خوراکیں دی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button