
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ڈاکٹراور سائنس دانوں کی ایک قومی ایسوسی ایشن نے مرکز پر الزام لگایا کہ اس نے کووڈ 19 ویکسی نیشن مہم کی عوامی مالی اعانت کو یقینی بنانے کے بجائے منافع بخش کاروبار کے لئے نجی کمپنیوں کے حوالے کردیا۔ پروگریسو میڈیسن اینڈ سائنٹس فورم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکز کا اقدام ویکسین کی قیمتوں میں بدعنوانی کرکے ذاتی فوائد میں اضافے والا ہے۔
ادارے کا کہنا تھا کہ پہلے نجی کمپنیوں کو منافع بخش بنانے کے لئے ویکسینیشن مہم نہیں دی جاتی تھی،اب حکومت نے ویکسی نیشن کی عوامی مالی اعانت کو یقینی بنانے کے بجائے یہ اعلان کیا کہ تمام مقدار میں 50 فیصد خوراک اوپن مارکیٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
اس نے کہاکہ یہ یقینی طور پر زیادہ تر نجی منافع کمانے کیلئے مارکیٹ میں ہر طرح سے ویکسین کی قیمتوں میں بدعنوانی کوفروغ دے گا۔ مفت ویکسی نیشن کے وعدے صرف الیکشن جیتنے کیلئے اچھے لگتے ہیں اور بعد میں لوگوں کوایسے ہی چھوڑدیاجاتاہے۔



