بین ریاستی خبریں

مسافروں کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ چیک نہ کرانے پر چار ایئر لائنز کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا سے آنے والے مسافروں کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ کی جانچ میں ناکامی پر چار ایئر لائنز کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ دہلی حکومت کے ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ معاملات ڈیزاٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت چار ایئرلائنز- وسٹارا ، انڈیگو ، اسپائس جیٹ اور ایئر ایشیاء کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔

تاہم ابھی تک ان چار ایئر لائنز کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے دہلی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مہاراشٹرا سے دہلی جانے والے ہر شخص کے لیے RT-PCR تحقیقات کی منفی رپورٹ آمد سے 72 گھنٹے قبل دکھانی لازمی ہوگی۔ جو مسافر منفی رپورٹ نہیں دکھاتے ہیں انھیں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

دہلی حکومت کے ذرائع نے بتایاہے کہ مہاراشٹر سے دہلی آنے والے مسافروں کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ کو چیک نہ کرنے پر چار ایئر لائنز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں فیصلہ شہر میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ایپ پر بستروں کی دستیابی کے بارے میں غلط معلومات ظاہر کرنے پر شہر کے دو نجی اسپتالوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اتوار کے روز چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے 25000سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button