
ممبئی: (اردودنیا.اِن) کورونا کیس میں اضافے کی وجہ سے اگر مسافرکرونا قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ایئر لائنزکی سختی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔حال ہی میں اس طرح کے الگ الگ واقعات میں 8 مسافروں کو طیارہ سے اتارا گیا تھا۔ ان میں سے کچھ معاملات میں سکیورٹی فورس کی مدد بھی لینی پڑی تھی۔
ان تمام مسافروں نے ماسک اور پی پی ای کٹ پہننے سے انکار کیا تھا۔ بدھ کے روز انڈی گو سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں ایک خاتون مسافر نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔ ایک اور پرواز جو دہلی سے گوا جا رہی تھی، اس میں بھی ایک مسافر نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد اینڈیگو نے ان دونوں مسافروں کو پرواز کے اترتے ہی ہوائی اڈے پر سکیورٹی ٹیم کے حوالے کردیا۔
ایئر لائنز نے بھی اس معاملے میں پولیس شکایت درج کرائی ہے۔پچھلے ایک ہفتہ میں اس طرح کے 8 معاملات 3 ایئر لائنز سے جڑے ہیں۔ 15 مارچ کو ایئر ایشیا انڈیا نے اسی طرح کے معاملے میں 2 مسافروں کو پرواز سے روک دیاتھا،یہ پرواز گوا سے ممبئی جارہی تھی۔ ان دونوں مسافروں جنہوں نے قواعد پر عمل نہیں کیا ، انہیں درمیانی نشست دی گئی ، لیکن انہوں نے پی پی ای کٹس پہننے سے انکار کردیا



