قومی خبریں

مسلم شوہر کے ذریعہ بیوی کو طلاق دینے کے یکطرفہ حق کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا

نئی دہلی، 16 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مسلمان شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی کو کسی بھی وقت بلا وجہ اور بغیر پیشگی نوٹس کے طلاق(طلاق سنت) دینے کے یکطرفہ حق کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ عمل من مانی، شریعت مخالف، غیر آئینی اورغیرمنصفانہ ہے۔درخواست گزار خاتون کی نمائندگی ایڈووکیٹ بجرنگ وٹس نے کی۔ اس میں اپیل کی گئی ہے کہ شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی کو کسی بھی طلاق دینے کوغیرقانونی قراردیاجائے۔

یہ درخواست ایک 28 سالہ مسلمان خاتون نے دائر کی ہے جس نے کہا کہ اس کے شوہر نے اس سال 8 اگست کو اسے ’تین طلاق‘ دے کر چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد اس نے اپنے شوہر کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔سپریم کورٹ نے اگست 2017 میں فیصلہ دیاتھا کہ مسلمانوں میں تین طلاق کا رواج غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button