مسلم گرائجویٹس ویلفیئر اسوسی ایشن کریم نگر کی جانب سے مسلم وکلاء کی تہینتی تقریب

کریم نگر: (عبدالرحمٰن)مسلم گرائجویٹس ویلفیئر اسوسی ایشن کریم نگر کی جانب سے مسلم وکلاء کی تہینتی تقریب عمل میں لائی گئ۔آج نیوپیکاک کا نفرنس ہال کریم نگر میں صدر مسلم گرائجویٹس اسو سیشن مصطفیٰ علی انصاری کی صدارت میں9مسلم ایڈوکٹس کی تہنیت مہمان خصوصی ذاکر حسین جاوید ایڈو کیٹ بار کونسل ممبر و وقف بورڈتلنگانہ اسٹیٹ کے ہاتھوں کی گئ۔
ذاکر حسین جاوید ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں7مسلم خواتین اور دو مسلم مرد حضرات جنہوں نے حالیہ LLB کی تعلیم مکمل کی ہے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوے تمام کو قانونی پیشہ سے انصاف کرنے کا مشورہ دیا۔اورپورے جستجو محنت ولگن کے ساتھ اپنی پراکٹس کو جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔اس تقریب میں سکریٹری مسلم گرائجویٹس اسو سیشن محمد الطاف نے اسو سیشن کا مختصر تعارف کروایا۔اس موقع پر نائب صدر محمد منہاج علی،اور دیگر موجودتھے۔
والدہ کی لاش کو 10 سال تک فریزر میں چْھپا کر رکھنے والی خاتون گرفتار



