
جکارتہ: (ایجنسیاں) ملائشیانے ہندوستان میں کورونا کی نئی قسم کے تئیں بیداری اور عدم پھیلاؤ کے سدباب کیلئے دوطرفہ فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ وزیر دفاع اسماعیل صابری یعقوب نے بتایا ہے کہ ہندوستان میں پائے جانے والے ڈبل میوٹنٹ قسم کے وائرس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست اور یا پھر ٹرانزٹ فلائٹس کو دو طرفہ طور پر کل سے کچھ مدت کے لئے بند کیے جانے کی توضیح کرنے والے وزیر اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کام کرنے والے اقامہ ہولڈر بھارتی شہریوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت سے کارگو فلائٹس کو بھی روک دیا گیا ہے۔



