
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 53476 نئے کیسز سامنے آئے جو رواں سال میں اب تک ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں انفیکشن کے کل کیسز11787534 پر پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کو وزارت صحت کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل 15 دن اضافہ ہوا ہے،
فی الحال 395192 افراد زیر علاج ہیں ، جو انفیکشن کے کل کیسزکا 3.35 فیصد ہے۔ جبکہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح 95.28 فیصد رہ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 153 دن میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔
مزید251 افراد کی ہلاکت کے بعدہلاکتوں کی تعداد 160692 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 23 اکتوبر کو 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 54366 نئے کیسز درج ہوئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 11231650 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.36 فیصد ہے۔



