قومی خبریں

ملک میں کورونا کے نمایاں 1.84 لاکھ کیسز ،1027 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں گذشتہ ایک دن میں کورونا کے نمایاں کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 184372 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 1027 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کے روز ایک دن میں کورونا کے 184372 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1027 مریض ہلاک ہوئے ہیں ،

کورونا کی شروعات سے اب تک کورونا کی یہ نمایاں تعداد ہے۔ یہ مسلسل چوتھا دن ہے ، جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ یہ آٹھواں دن ہے جب ملک میں 1 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 18 اکتوبر 2020 کے بعد اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

اس تاریخ میں کورونا سے اب تک سب سے زیادہ 1033اموات ہوئی تھیں۔ آج کے نئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 13873825 ہوچکی ہے۔ اب تک 12336036 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1365704 ہے۔اب تک ملک میں کورونا سے 172085 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button