
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 132788 کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس دوران 3207 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 28307832 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 1793645 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 231456 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک میں جاری ویکسی نیشن مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2397191 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 218546667 لوگوں کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2019773 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی شرح اب کم ہوکر 6.57% ہوگئی ہے۔ یہ مسلسل 9 دن سے 10 فیصد سے کم ہے۔



