قومی خبریں

ملک میں کورونا کے 1.45 لاکھ سے زائد نئے کیسز ،794 اموات

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)کورونا کا قہر مسلسل آج بھی جارہا ۔ ہفتہ کو کورونا کے 1.45 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اب تک ایک لاکھ 45 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کل کیسز بڑھ کر 13205926 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 794 مریضوں کے ہلاک ہونے کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 168436 ہوگئی ہے۔ یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

اگر ہم صرف گزشتہ5 دنوں کے بارے میں بات کریں تو آج کے کیسزکو شامل کرنے کے بعد صرف 5 دنوں میں ہی 6 لاکھ 16 ہزار 859 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ 3335 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق فی الحال 1046631 مریض زیر علاج ہیں ۔

کورونا کی اس دوسری لہر میں فعال کیسزکی تعداد صرف 57 دن میں 10 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئی ، جب کہ پہلی لہر میں اس تعداد کو عبور کرنے میں 98 دن لگے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی ویکسی نیشن مہم بھی جارہی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3415055 افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button