
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وائرس کے نئے کیسزمیں جہاںمعمولی کمی ہو رہی ہے ،وہیں موت کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 4529 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک دن کی یہ تعداد پوری دنیا میں اب تک کی سب سے نمایاں تعداد ہے۔ اس دوران 267334 نئے کیسزدرج کیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 25496330 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں ابھی بھی 3226719 فعال کیسز ہیں۔ نیز گزشتہ 24 گھنٹوں میں 389851 افراد کورونا کی وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس دوران 1312155 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 185809302 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ گزشتہ ایک دن میں 2008296 افراد کی کورونا جانچ کی گئیں۔ہندوستان کی مثبت شرح بھی کم ہوکر 13.31فیصدپر پہنچ گئی ہے۔



