
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار یعنی 39.726 نئے کیسز درج کئے گئے ،یہ اس سال کی اب تک کی سب سے نمایاں تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 15 لاکھ، 14 ہزار 331 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 154 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 159370 ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں 271282 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 11083679 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 93 لاکھ 39 ہزار 817 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسلسل نویں روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ابھی بھی ملک میں 271282 مریض زیر علاج ہیں جو مریضوں کے کل کیسوں کا 2.36 فیصد ہے جبکہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد کم ہوکر 96.26 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں آنے والے 39726 نئے کیسز گزشتہ110 دن میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ 154 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 159370 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل 29 نومبر کو 41810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 11083679 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.38 فیصد ہوگئی ہے۔



