
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)ملک میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر طوفان بن گئی ہے ۔ 24 گھنٹوں میں 1.84 لاکھ افراد کرونا سے متأثر ہوچکے ہیں ، جب کہ 1 ہزار سے زیادہ افراد فوت کرگئے ہیں ۔یہ ایک دن میں پائے جانے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ محض چند ہفتوں پہلے جہاں ملک میں فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر ڈیڑھ لاکھ ہوگئی تھی ، لیکن اب یہ تعداد 13 لاکھ ہو چکی ہے،
جس سے ملک کے ذمہ داروں کی نیند اڑچکی ہے ، تاہم ملک میں ابھی بھی 9 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام ویسے بھی علاقے ہیں،جہاں کورونا کی دوسری لہر کا زیادہ اثر نظر نہیں آرہا ہے۔ ان میں مریضوں کی کل تعداد اب بھی 500 سے کم ہے۔مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سرفہرست ہے ،تاہم پہلی لہر کی طرح اس بار بھی بہت ساری ریاستیں اور مرکزکے زیر انتظام علاقے ہیں جہاں فعال معاملات کی تعداد 500 سے کم ہے۔
ان میں شمال مشرق کی متعدد ریاستیں شامل ہیں۔ اس وقت اروناچل پردیش میں کورونا سے صرف 55 ، لکش دیپ میں 86 اور جزیر ہ انڈومان نکوبار میں صرف 55 مریض ہیں۔ منی پور میں 118 ، ناگالینڈ میں 174 اور سکم میں 175 مریض زیر علاج ہیں۔ ان کے علاوہ میزورم میں 204 ، میگھالیہ میں 270 ، تریپورہ میں 312 ایکٹیو کیسز ہیں ۔



