ممبئی:فلمی اندازمیں پولیس نے3کاسٹنگ ڈائریکٹرز کوکیاگرفتار،نابالغ لڑکی کاکررہے تھےسودا
ممبئی:فلمی اندازمیں پولیس نے3کاسٹنگ ڈائریکٹرز کوکیاگرفتار،نابالغ لڑکی کاکررہے تھےسودا
ممبئی : (اردودنیا.اِن) کل رات ممبئی پولیس کی سوشل سروس برانچ نے ایسے 3 کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو گرفتار کیا جو ایک 14 سالہ لڑکی کے جسم کا سودا کررہے تھے۔ سوشل سروس برانچ کے اے سی پی سنجے پاٹل نے بتایا کہ یہ آپریشن ان کی قیادت میں کیا گیا ہے۔ پاٹل نے بتایا کہ انہیں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کچھ لوگ نابالغ لڑکی کو جسم فروشی کے کاروبار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد پولیس نے اندھیری ریلوے اسٹیشن کے قریب جال بچھایا اور اسے کامیابی سے بچایا۔
اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو گرفتار ملزمان کے نام آشیش پٹیل، محمد اسماعیل عمران شیخ اور ونود کمار اجمیریا ہیں، جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور آج دنڈوشی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیاگیا۔پولیس کو پتہ چلا تھا کہ کچھ لوگ نابالغ لڑکیوں کو اسمگل کرتے ہیں، جس کے بعد پولیس نے ایک جعلی گاہک کو یہ سودا پورا کرنے کے لئے بھیجا، چونکہ لڑکی نابالغ ہے،
اس کی قیمت بہت زیادہ تھی،اس لئے یہ سودا ساڑھے تین لاکھ روپے میں طے ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے معاہدے کو گرین سگنل دے دیا اور انھیں لڑکی کے ساتھ اندھیری کے علاقے میں بلایا گیا جہاں انہیں پولیس نے پکڑ لیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک لڑکی سے رابطے میں تھا، باپ نہ ہونے کی وجہ سے پورے خاندان کی ذمہ داری لڑکی کے کندھوں پر تھی۔ لڑکی ان ملزمین سے پہلے ایک ٹی وی سیریل میں کام کرنے کے لئے ملی اور پھر اسے ایک رات کے لئے 30 ہزار روپے کالالچ دے کر تیار کیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 370، 366 (اے) اور 34 کے تحت گرفتار کیا۔




