ممبئی: ریلوے ٹکٹوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کولے کر ریلوے نے تیزکی چھاپہ ماری
ممبئی: (اردودنیا.اِن) سینٹرل ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے متعدد آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے خصوصی ٹرینوں میں ای ٹکٹوں اور ریزروبرتھ کولے کر موصولہ شکایات کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔ آر پی ایف کی ٹیم نے سائبر سیل اور دیگر انٹیلی جنس سے موصولہ اعداد و شمار کی بنیاد پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے وسطی ریلوے کے پانچوں ڈویژنوں میں مارے گئے ۔
سینٹرل ریلوے کے سینئر تعلقات عامہ کے افسر اے کے سنگھ نے بتایا کہ سن 2020 کے دوران ریلوے پروٹیکشن فورس، سینٹرل ریلوے نے ریلوے ایکٹ کی دفعات کے تحت 466 مقدمات درج کے ہیں، جس میں 14 343 ٹکٹ ضبط کئے گئے اور 2.78 کروڑ روپے مالیت کے 14065 ای ٹکٹ اور 278 کاؤنٹر ٹکٹ ملے۔
ریلوے نے 492 افراد کو گرفتار کیا۔سینٹرل ریلوے کے ذریعہ دائر 466 مقدمات میں سے ممبئی ڈویژن میں بدعنوانی کے 253 مقدمات اور 7002 ٹکٹوں سمیت 143 کروڑ روپے کے 6863 ای ٹکٹ اور ملزمان سے 139 کاؤنٹر ٹکٹ پکڑے گئے اور 262 افراد گرفتار ہوئے۔




