
ممبئی:8/جنوری (اردودنیانیوز) ممبئی میونسپل کارپوریشن سے قبل اب تمام سیاسی جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے اورہر پارٹی اپنے دم خم پرالیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے اس لئے سماجوادی پارٹی نے بھی بی ایم سی الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور پارٹی کو مستحکم کرنے کےلئے اترپردیش کی ٹیم نے ممبئی کا دورہ بھی کیا ہے۔
بی ایم سی الیکشن کے پیش نظر ایس پی مہاراشٹرا رہنما ابوعاصم اعظمی نے بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے میٹنگوں کا دور شروع کر دیاہے اسی کڑی میں اترپردیش سے بھی سماجوادی پارٹی لیڈران نے ممبئی میں حاضری دے کر ممبئی میں مقیم اترپردیش کے باشندوں کو پارٹی سے ممبئی جوڑنے اور منسلک کرنے کی مہم کا آغاز کر دیاہے ابوعاصم اعظمی نے ممبر شب مہم میں شدت پیدا کر دی ہے۔
ممبئی میں مزید مستحکم کرنے کے لئے یو پی کے قانون ساز کونسل کے رکن و ایس پی لیڈ ر اشوتوش سنہا ۔ پردیب کمار موریہ ۔ سجیت یادو ضلع صدر وارانسی ۔ ستیش یادو عرف چھوٹو ۔ رتکیش سنہا ۔ چندر شیکھر لال ۔ راجندر بہادر یادو وارانسی سے ایس پی کو ممبئی میں مستحکم کرنے کی غرض سے تشریف لائے ہیں یہاں ممبئی میں ایس پی مختلف تقریبات اور ممبر شب مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ اس میں کثیر تعدا د میں یوپی کے باشندوں کو منسلک کیا جائے ۔



