بین ریاستی خبریں

ممبئی میں مقیم اعظم گڑھ کے باشندوں کو متحد کرنا ہمارا مقصد  

ممبئی میں مقیم اعظم گڑھ کے باشندوں کو متحد کرنا ہمارا مقصد  

         

  اعظمی برادران کے لئے ممبئی میں ہم اعظم گڑھ کے لوگ تحریک کا آغاز ۔

ممبئی: (اردونیا.اِن) ممبئی میں مقیم اعظم گڑھ کے باشندوں کو ایک پلیٹ  فارم پر جمع کرنا اور انہیں سیاسی سماجی طورپر مستحکم کرنا ہمارا  مقصد ہے ۔ اس لئےہم اعظم گڑھ کے لوگ کے بینر تلے اپنے بھائیوں کو متحد کر رہے ہیں کیونکہ اعظم اور اترپردیش کے  باشندوں کی ممبئی میں اچھی تعداد ہے اور ان کے ساتھ  جو نا انصافی ہوتی ہے اس کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرنے کے لئے اعظم گڑھ کے لوگوں کو جمع کرنے کی تحریک شرو ع کی گئی ہے اسکا مثبت اثر ہوا ہے اس قسم کے اظہار خیالات آج یہاں ممبئی کے بینکیٹ ہال گوونڈی میں منعقد ہم اعظم گڑھ کے لوگ تلے بینر پر منعقدہ عظیم الشان جلسہ میں کیا ۔

اترپردیش کے ممبئی میں مقیم باشندوں کو مستحکم کرنے کے لئے ایس پی میدان عمل میں ۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی عروج پر ہے ایسے حالات میں اعظم گڑھ کےباشندوں کو متحد کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ممبئی میں اترپردیش یوپی کے باشندوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے سماجوادی پارٹی میدان عمل میں ہے ۔ممبئی میں ہر سطح پر پارٹی کو مستحکم کرنے کی کوشش کے ساتھ اعظم گڑھ کے باشندوں کو مضبوط کرنا اور یوپی میں اعظم گڑھ کے باشندوں اور اعظمی کوجمع کرنا ہے

اعظم کا تعلق مجاہد آزادی سبھاش چندربوس سے بھی رہا ہے ابوعاصم اعظمی    

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ اعظم گڑھ علمی شہر کے ساتھ مجاہد آزادی کے لئے بھی جہت مسلسل  کرتا رہا ہے مجاہد آزادی سبھاش چندبوس کےساتھ بھی اعظم گڑھ کے باشندے بھی آزادی کی لڑائی میں شامل ہوئے ہیں ۔ ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ملک میں دبے کچلے او اتر پردیش کے مزدوروں اور محنت کش و جفا کشوں کی جماعت ایس پی ہے وہ ہمیشہ عام عوام کی آواز بلند کرتی ہے ہم اعظم گڑھ کے لوگ تحریک کافی مقبول ہے ہم سے صرف اعظم گڑھ ہی نہیں بلکہ اتر پردیش سے وابستہ ہر طبقہ وابستہ ہے جو ممبئی ہی نہیں ریاست کے گوشے میں آباد ہے ۔ میں بذات خود اعظم گڑھ سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے اپنے لوگوں اور بھائیوں کے لئےانصاف کی حصولیابی اور ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف اعظم گڑھ تحریک شروع کی گئی ہے اس کا مقصد سیاسی فائدہ ہر گز نہیں ہے ۔

معروف صحافی سعید حمید نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی نے ہمیشہ قوم و ملت کی خدمت کی ہے اور انہوں نے مسلم مسائل کے حل کے لئے تحریک شروع کی ہے قوم کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے ملی تحریک کو بھی قائم کیا ہے آج قوم کی کروڑوں  روپے کی  وقف کی املاک و ملکیت پر غاصبانہ قبضہ ہے اس کی  بحالی کے لئےبھی ہمیں کوشش کرنی ہو گی.

قوم و ملت میں اتحاد وقت کا تقاضہ

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں متحد ہو کر لڑائی لڑنی ہو گی اعظم گڑھ کے باشندوں کو مستحکم کرنے کے لئےآج اس بزم کا انعقاد کیا گیا میں امید کرتا ہوں کہ اسی طرح قوم و ملت میں اتحاد کے لئے ابوعاصم اعظمی کوشاں رہیں گے ۔

رکن اسمبلی ایس پی لیڈر رئیس شیخ نے ممبئی میں مقیم اعظم گڑھ کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس پی کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ  ایس پی وہ جما عت ہے جو اترپردیش کے باشندوں کے لئے آواز حق بلند کرتی ہے اور اس کی وابستگی بھی یو پی سے ہی ہے ملک میں یہی وہ جماعت ہے جو سرگرم عمل ہے ۔

ایس پی لیڈر غیاث الدین ۔ کارپوریٹر فہد اعظمی ۔ ایس پی لیڈر معراج صدیقی ۔ ممبرا سے عبدالرؤف لالہ ۔ کرلا کے ہارون رشید عرف ببلو شخ سمیت ممبئی و ریاست کے دیگر گوشوں سے اس تحریک کا حصہ ببنے کے لئے تشریف لائے مقتدر اشخاص و لیڈران و اعظمی  برادران شریک تھے 

متعلقہ خبریں

Back to top button