بین ریاستی خبریں

ممبئی میں کورونا کی رفتار ہوئی کم : 45 دن میں پہلی مرتبہ سنگل ہندسوں میں آئی پازیٹو کی شرح

ممبئی:(اردودنیا.اِن) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان ممبئی سے ایک راحت کی خبر ہے۔ ممبئی میں 45 دن کے بعد ۔ پوزیٹیویٹی ریٹ ایک ہندسے پر آ گیا ہے۔ بی ایم سی عہدیداروں کے مطابق جمعہ کو شہر میں کوروناپوزیٹویٹی کی شرح 9.94 فیصد تک پہنچ گئی۔جمعہ کو بی ایم سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43525 ٹیسٹ ہوچکے ہیں ، جن میں سے 4328 پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔اس سے قبل 13 مارچ 2021 کو ممبئی میں کورونا کی روزانہ پازیٹو شرح 9.48فیصد تھی۔

اسی طرح تقریبا ًڈیڑھ ماہ کے بعد ایک بار پھر پازیٹویٹی کی شرح ایک ہندسے پر آ گئی ہے، تاہم 13 مارچ کے بعد اس میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا اور 20 مارچ کو یہ تعداد 15 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے علاوہ اپریل میں بھی اعداد و شمار تیزی سے بڑھے تھے۔ اپریل میں یہ اعداد و شمار 11 سے 27 فیصد کے قریب تھے۔ 4 اپریل کو شہر میں سب سے زیادہ مثبت شرح پائی گئی۔ شہر میں اس وقت پازیٹویٹی کی شرح 27.94 فیصد تھی۔ ممبئی میں اب تک 5380473 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ممبئی میں فی الحال 644583 فعال کورونا کیسز ہیں ،جبکہ 13 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button