اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کو’قبرستان،شمشان ‘والابیان یاددلایا
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی انتخابی مہم پر 24 گھنٹے پابندی عائد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کولکاتہ میں دھرنا شروع کیا۔ سماج وادی پارٹی نے ان کے دھرنا کی حمایت کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی انتخابی مہم پر پابندی عائد کرنا حقیقت میں بی جے پی کے انتخاب ہارنے کی مایوسی کی علامت ہے۔ ممتا بنرجی کے دھرنے میں ایس پی علامتی طورپرساتھ ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ امید ہے کہ غیر جانبدارالیکشن کمیشن ’قبرستان‘والی مذہبی تقسیم پر پابندی عائد کرے گا۔



