بین ریاستی خبریں

ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ کئے گئے تمام تبادلوں کو رد کیا۔ پرانی ٹیم کو بحال کیا

کولکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال میں اسمبلی نتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پر آئی ایس اور آئی پی ایس افسراان کا تبادلہ کیا تھا۔ممتا بنرجی نے اقتدار سنبھالتے ہی ان تمام تبادلو ں کو خارج کردیا ہے اور اپنی پرانی ٹیم کو بحال کردیا ہے۔بنگال حکومت کی جانب سے ریلیز کے مطابق کلکتہ میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ کونسل کے سی ای او پی الگانا ناتھن کو جنوبی 24 پرگنہ کا ضلع مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے۔

مغربی بردوان ضلع کے ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) انوراگ شریواستو کو مغربی بنگال معدنی ترقی اور تجارتی کارپوریشن لمیٹڈ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔دارجلنگ ڈی ایم ششانک سیٹھی کو ندیا ضلع کا ڈی ایم بنایا گیا ہے جبکہ محکمہ آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس کے جوائنٹ سکریٹری وبھو گوئل کو ضلع مغربی بردوان کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ڈبلیو بی آئی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس پونم بلم کو دارجلنگ کا ڈی ایم بنا دیا گیا ہے۔

ایک اور حکم کے مطابق آئی پی ایس کیڈر میں ، ویسٹ زون کے اے ڈی جی آئی جی پی ڈاکٹر راجیش کمار اور علی پور کے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ پولیس) کوویٹنگ میں رکھ دیا گا ہے ۔ایس پی ہوڑہ (دیہی) سریہری پانڈے اور مشرقی بردوان ایس پی اجیت سنگھ کو بھی انتظار میں رکھا گیا ہے۔اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد ہی ، وزیر اعلی نے بدھ کے روز 29 اعلی پولیس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button