بین ریاستی خبریں

ممتا بنرجی کا وزیر اعظم کو خط ، ویکسین کی 5.4 کروڑ ڈوز طلب کی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کورونا بحران کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ٹیکوں ،بیڈاور آکسیجن کی تیزی سے فراہمی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کورونا ویکسین کے مزید 54 ملین خوراکوں کی درخواست کی ہے۔ممتابنرجی نے مودی کوناکام وزیراعظم بتاتے ہوئے ان کااستعفیٰ مانگاہے۔انھوں نے کہاہے کہ کوویڈکی جوصورت حال ہے،

مودی کواستعفیٰ دے دیناچاہیے

اس کے لیے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔وزیراعظم کو اپنے عہدہ پر رہنے کاحق نہیں ہے۔انھیں استعفیٰ دے دیناچاہیے۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو ایک خط میں لکھا ہے کہ ریمیڈیشویر اور ٹوسیلیز و ماب ادویات اور آکسیجن کی فراہمی جلد اور جلد سے جلد کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button