قومی خبریں

کورونا کے خلاف جنگ میں ریاستوں کی مکمل حمایت کرے گامرکز :’من کی بات‘ میں وزیر اعظم مودی کاوعدہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا بحران ہماری سخت آزمائش لے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی پہلی لہر کے بعد ملک اعتماد سے بھرا ہوا تھا لیکن اس نئی لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے، میں نے فارما انڈسٹری، میڈیکل فیلڈ سے بحران کولے کربات کی ہے۔ اس بحران سے نمٹنے کے لئے ہمیں ماہرین کی رائے کو ترجیح دینی ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے اس خیال کا اظہار اتوار کے روز ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے اس پروگرام میں کہاکہ ہر شخص کورونا بحران میں ویکسین کی اہمیت کو جانتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر توجہ نہ دیں، تمام ریاستوں کو ویکسین مفت بھیجا گیا ہے، حکومت ہند نے ریاستوں کو مفت ویکسین بھیجی ہے جس کا فائدہ 45 سال سے اوپر کے لوگوں کو دیا جارہا ہے،

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت ہند کے ذریعہ چلایا جانے والا مفت ویکسین پروگرام جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے کورونا کے تیسرے مرحلے میں 18 سال سے زیادہ لوگوں کوٹیکہ لگایاجارہاہے۔ کارپوریٹ سیکٹر اور نجی شعبے بھی اس میں حصہ لے سکیں گے۔ کورونا کے خلاف جنگ میںمرکزی حکومت ریاستوں کی مکمل مدد کر رہی ہے، ہم ریاستوں کو مفت ویکسین فراہم کررہے ہیں۔ ریاستوں سے بھی ایک گزارش ہے کہ اس کے فوائد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button